• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریمیئرلیگ فٹبال، کے الیکٹرک نے پاکستان نیوی کو ہرادیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کے الیکٹرک نے پاکستان پریمیئر فٹبال لیگ میں نیوی کو 2-1سے زیر کرکے پہلے مرحلے میں پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی۔ محمد رسول 2گول کئے۔قاسم باغ اسٹیڈیم، ملتان میں پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا۔ نیوی کے رحمان نے 55ویں منٹ میں گول کرکے ٹیم کو برتری دلا دی۔ دو منٹ بعد کے الیکٹرک کے محمد رسول نے گول کرکے مقابلہ برابر کر دیا، جبکہ انہوں نے 64 میں دوسرا گول کرکے ٹیم کی فتح یقینی بنادی۔ دوسرے میچ میں واپڈا نے اشرف شوگر ملز کے خلاف ابتدا میں ہی برتری حاصل کرلی، فہیم میں چھٹے منٹ میں گول کیا اور محمد کرم نے 27ویں منٹ میں برتری دگنا کردی۔ آخری لمحات میں حسنین عباس نے گول کرکے اسکور 3-0کردیا۔
تازہ ترین