• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے لیگل ایڈوائزر کو ہٹا دیا گیا،تبادلہ لاء منسٹری نے کیا ہے،ترجمان سی ڈی اے

کراچی (اسد ابن حسن) کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی، اسلام آباد کے لیگل ایڈوائزر کاشف ملک کو ان کے عہدے سے فارغ کردیا گیا ہے،اس حوالے سے ترجمان سی ڈی اے کا کہنا ہے کہ تبادلہ لا منسٹری نے کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لاء اینڈ جسٹس ڈویژن کے سپرنٹنڈنٹ اشیم شیرازی نے ایک نوٹیفکیشن نمبر F-2/1/2009جاری کیا ہے جس میں سی ڈی اے لیگل ایڈوائزر کاشف علی ملک کو ان کے عہدے سے ہٹانے اور ان کی جگہ شاہد ندیم گوندل ایڈووکیٹ کو تعینات کرنے کا کہا ہے۔ اس حوالے سے سی ڈی اے کے ترجمان علی صفدر نے تصدیق کی کہ تبدیلی کا نوٹس ملا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایسا کسی دباؤ پر نہیں ہوا اور یہ تبادلہ لاء منسٹری نے کیا ہے۔

تازہ ترین