• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زینب قتل کیس،مجرم کوسرعام پھانسی دینےکیلئےدرخواست سماعت کیلئےمنظور

لاہور(آئی این پی ) لاہور ہائیکورٹ نے زینب قتل کیس میں مجرم عمران کوسرعام پھانسی دینے کیلئے درخواست سماعت کیلئےمنظور کرتےہوئےہوم سیکرٹری پنجاب سےآج وضاحت طلب کر لی۔ پیر کو لاہور ہائیکورٹ میں زینب قتل کیس کے مجرم عمران کو سرعام پھانسی دینے کیلئے درخواست کی سماعت ہوئی،زینب کے والد اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔درخواستگزار کے وکیل نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ مجرم عمران کوسرعام پھانسی دینے کا حکم دیا جائے،عدالت نے درخواست سماعت کیلئے منظورکرلی اورہوم سیکرٹری پنجاب سےمنگل کو وضاحت طلب کرلی۔ 

تازہ ترین