• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر کی خالی اسامیوں پر تقرریاں آئندہ ہفتے پُر ہونگی

اسلام آباد (حنیف خالد) ایف بی آر کسٹم اور ان لینڈ ریونیو سروس کی خالی ہونے والی آسامیوں کو آئندہ ہفتہ پُر کرنے کی تجاویز پر غور کر رہا ہے زیادہ آسامیاں بنیادی سکیل نمبر سولہ سترہ کی ہیں کیونکہ ایف بی آر نے آئندہ سال میںبھی ساٹھ سال کی عمر کو پہنچنے والے سٹاف افسروں کی ریٹائرمنٹ کے نوٹیفکیشن یکم اکتوبر 2018 سے ہی جاری کرنا شروع کر دیئے ہیں۔ پیر 15اکتوبر 2018کو ایف بی آر نے ماڈل کسٹم کلکٹریٹ کے چار کسٹم انسپکٹروں کی ریٹائرمنٹ کے نوٹس جاری کئے ہیںجن میں سے قیصر خان انسپکٹر ایم سی سی پشاور کو 21فروری2018سے ریٹائر کئے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے ماڈل کسٹم کلکٹریٹ پشاور کے کسٹم انسپکٹر جہانزیب کو8مارچ2018سے ریٹائر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ماڈل کسٹم کلکٹریٹپشاور کے کسٹم انسپکٹر عبدالصبور کو14اپریل 2018سے ریٹائر کرنے کانوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے ماڈل کسٹم کلکٹریٹ پشاور کے کسٹم انسپکٹر علی اکبر کو 3اپریل 2018سے ریٹائر کرنے کا نوٹیفکیشن 15اکتوبر کوہی جاری کر دیا گیا ہے۔
تازہ ترین