• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناموس رسالت قانون پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا، سینیٹر ساجد میر

لاہور (جنگ نیوز) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے امیر سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت واضح اسلامی بیانیہ ہے، ناموس رسالت قانون پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا، ارتدادی سرگرمیوں کے تدارک کیلئے امتناع قادیانی آرڈیننس پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ اس امر کا اظہار انہوں نے مرکزی جمعیت اہل حدیث پنجاب اور اہل حدیث یوتھ فورس پنجاب کے زیراہتمام سرگودھا کے اسٹیڈیم گرائونڈ میں سالانہ ختم نبوت کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نےمزید کہا کہ پاکستان میں کبھی بھی قادیانیوں کے بنیادی حقوق کو سلب نہیں کیا گیا۔
تازہ ترین