• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت سندھ کابانی متحدہ سےمنسوب عمارتوں کے نام تبدیل کرنے کا حکم

کراچی (نیوز ڈیسک) حکومت سندھ نےسندھ بورڈ آف ریوینیو کے توسط سے صوبے کے تمام کمشنر ز کواحکامات جاری کئے ہیں کہ صوبے میں ایسی تمام عمارتوں ، سڑکوں پلوں کے نام تبدیل کئے جائیں جو کہ بانی متحدہ یا ان کے کسی رشتے دار کے نام پرہیں ، بورڈ آف ریوینیو کے لیٹر نمبر 08/Hyd/BOR/20/Rev-1,(II)/751 بتاریخ 4 دسمبر 2018کے تحت صوبے کے تمام کمشنرز اور پھر اس کے بعد بتدریج ڈپٹی کمشنروں اور دیگر افسران کو نوٹس جاری کئے ہیں کہ تمام افسران اپنے ڈپٹی کمشنرز کے توسط سے ایسی تمام سڑکوں ، عمارتوں ، تنصیبات کی نشاندہی کریں جو کہ بانی متحدہ کے یا پھر ان کے کسی رشتے دار کے نام ہیں ، تاکہ ان کا نام تبدیل کیا جاسکے۔یہی احکامات وفاقی سطح پر بھی جاری کئے گئے ہیں۔
تازہ ترین