• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری ریڈیو، ٹی وی کے ملازمین کی ڈگریوں کی تصدیق کیلئے بورڈ تشکیل

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی) وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی ہدایت پر سرکاری ریڈیو، ٹی وی میں 2008ءکے بعد تعینات ہونیوالے ملازمین کی ڈگریوں کی تصدیق کیلئے بورڈ تشکیل دیدیا گیا ہے، وزارت اطلاعات کے ڈائریکٹرجنرل انٹرنل پبلسٹی ونگ کی سربراہی میں تین رکنی بورڈ ڈگریوں کی تصدیق کا کام سرانجام دیگا،وفاقی وزیر نے کہا ڈگریوں کی تصدیق کا عمل ایک ماہ کے اندر مکمل کیا جائیگا اس عمل میں ایچ ای سی کا نمائندہ بھی بطور معاون شریک ہوگا، ڈگریوں کی تصدیق کے عمل کا آغازسینئر افسران سے کیا جائیگا اور جونیئر افسران سمیت تمام ملازمین کی ڈگریوں کی تصدیق کرائی جائیگی،انہوں نے کہا ایچ ای سی جن افسران و ملازمین کی ڈگریوں کی تصدیق نہیں کریگا وہ اپنی وصول شدہ تنخواہیں واپس کرینگے، ایسے افراد کو ملازمت پر رکھنے والوں کو بھی نوٹس جاری کئے جائینگے۔
تازہ ترین