• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی منظر نامہ ،ضمنی انتخابات کے نتائج پر اپوزیشن خاصی مطمئن

اسلام آباد(طاہر خلیل) ضمنی انتخابات کے نتائج نے قومی سیاسی منظر نامے میں جو اثرات مرتب کئے ہیں اپوزیشن اس پر خاصی مطمئن نظر آتی ہے اپوزیشن کے ریکوزیشن نوٹس پر کل(بدھ کو) قومی اسمبلی کااجلاس بلایا جارہا ہے، ریکوزیشن اجلاس کی خاص بات سپیکر اسد قیصر کے جاری کردہ پروڈکشن آرڈر کے تحت قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کی ایوان میں آمد ہوگی ، میاں شہباز شریف ان دنوں نیب کے دس روزہ ریمانڈ پر ہیں ان کے خلاف آشیانہ ہائوسنگ سیکنڈل کی تحقیقات ہورہی ہیں۔ ا س طرح ہر کوئی بخوبی اندازہ کرسکتا ہے کہ قومی اسمبلی کی آمدہ اجلاس اپوزیشن کے ایجنڈے پر قومی سیاسی منظرنامے میں کیا رنگ بھرنےوالا ہے؟ اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کا اجلاس سے خطاب ایوان حکومت اور اپوزیشن کے مابین مستقبل کےتعلقات کار بھی طے کرے گا۔ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان پبلک اکائونٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ پرپہلے سے تنازع چل رہا ہے۔ شہباز شریف کی گرفتاری سےحکومت اور اپوزیشن کشیدگی بڑھ گئی ہے اس کے باوجود حکومت کو اپوزیشن احتجاج کی پرواہ نہیں۔
تازہ ترین