بھارتی دارالحکومت نئی دہلی ميں بڑھتے ہوئے مضر صحت دھوئيں کے مسئلے سے نمٹنے کے ليے ايک ہنگامی منصوبے پر کام شروع کر ديا گيا ہے۔
’گريڈڈ رسپانس ايکشن پلان‘ کے تحت آب و ہوا ميں آلودگی کی مقدار کے مطابق اقدامات اٹھائے جائيں گے۔
جن ايام ميں فضائی آلودگی ايک مخصوص حد سے زيادہ ہو گی، ان دنوں اسکولوں کو بند رکھا جائے گا۔
علاوہ ازيں ڈيزل جنريٹرز اور کوئلے سے بجلی پيدا کرنے والے ايک پلانٹ کو بھی عارضی بنيادوں پر بند کر ديا گيا ہے۔
لگ بھگ 2 کروڑ آبادی والے شہر نئی دہلی ميں فضائی آلودگی کی مقدار خطرناک تصور کی جاتی ہے۔