• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پورے مقبوضہ کشمیر کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کردیا گیا، حریت کانفرنس

کراچی(جاویدرشید)کل جماعتی حریت کانفرنس نے فوج اور فورسز کی جانب سے کشمیر کے شمال و جنوب میں نوجوانوں کیخلاف کریک ڈائون اور جنوبی کشمیر کے متعدد علاقوں میں عسکریت پسندوں کی تلاش کی آڑ میں درجنوں نوجوانوں کی گرفتاری، زبردست مار پیٹ، اور پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نام نہاد بلدیاتی انتخابات کی عملدرآمد کیلئے پورے مقبوضہ کشمیر کو فوجی چھائونی میں تبدیل کردیا گیا ہے اور دوسری طرف نوجوانوں کی پکڑ دھکڑ، حریت پسند کارکنوں کی گرفتاریوں اور انہیں بدنام زمانہ پی ایس اے کے تحت پابند سلاسل بنانے کا ایک نہ تھمنے والا سلسلہ شروع کیا گیا ہے ۔بیان میں سینئر حریت رہنما مولانا محمد عباس انصاری کو گرفتار کرکے انہیں سینٹرل جیل سرینگر منتقل کرنے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ موصوف حاصل ہی میں جگر کی تبدیلی کے ایک بڑے آپریشن سے گزرے ہیں اور انکا جیل میں مسلسل مقید رہنا انکی زندگی پر برے اثرات مرتب کرسکتا ہے ۔

تازہ ترین