فرانس کے جنوبی حصے ميں شديد بارشوں اور سيلاب کے نتيجے ميں 13 افراد ہلاک ہو گئے ہيں۔ چند مقامات پر سيلابی ريلے سات ميٹر تک بلند تھے۔
حکام نے متاثرہ خطے کے تمام اسکولوں و دفاتر کی عارضی بندش کے احکامات جاری کر ديے ہيں۔
فرانسيسی وزير اعظم ایمانوئل میکغوں نے بتايا ہے کہ آگ بجھانے والے عملے کے ساڑھے تين سو سے زائد ارکان امدادی سرگرميوں ميں مصروف ہيں جبکہ مزيد ساڑھے تين سو امدادی کاموں کے ليے متاثرہ علاقوں کی جانب گامزن ہيں۔