• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تجارتی جنگ کی ذمہ داری امریکہ کو اٹھانی چاہیے، چین

واشنگٹن (آئی این پی ) امریکا میں تعینات چینی سفیرنے کہا ہے کہ چین کسی کے خلاف تجارتی جنگ نہیں چاہتا ، امریکا ہی کو تجاررتی جنگ کی ذمہ داری اٹھانی چاہیے، دنیا کی بیس فیصد آبادی والے ملک کی ترقی چوری سے نہیں ہو سکتی،چینی عوام کی محنت چین کی ترقی کی اصل وجہ ہے۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق امریکا میں چین کے سفیر زوئی تھین کھائی نے ایک انٹرویو میں تجارتی جنگ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تجارتی جنگ کا آغاز کرنے والے کا تعین کرنا بہت اہم ہے۔ چین کسی کے خلاف تجارتی جنگ نہیں چاہتا ، امریکاہی کو تجاررتی جنگ کی ذمہ داری اٹھانی چاہیے۔دو طرفہ تجارت سے دونوں فریقین کو فوائد حاصل ہوئے ہیں ۔ چین اپنے مفادات کی حفاظت کے لیے جوابی اقدامات اختیار کرنے پر مجبور ہے اس سوال پر کہ کچھ امریکی سیاستدانوں کا کہنا ہے کہ چین کی ترقی دوسرے ممالک کی تکنیک چوری کرنے کے باعث ممکن ہوئی ہے۔
تازہ ترین