• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: بجلی کی ہائی ٹینشن تار گرنے سے لڑکا جھلس گیا

کراچی میں نیشنل ہائی وے پر ہائی ٹینشن وائر گرگئی، جس کی زد میں آکرلڑکا جھلس کر شدید زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق نیشنل ہائی وے بن قاسم ٹائون میں ہائی ٹینشن وائر گر گئی ، وہاں سے گزرنے والا لڑکا اس کی زد میںآنے سےجھلس کر شدید زخمی ہوگیا، بچے کو ایمبولینس کے ذریعے اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں اس کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کی عمر 14 سال ہے تاہم ایسی کوئی چیز یا دستاویز نہیں مل سکی جس سے اس کی شناخت یا گھر کا پتہ معلوم ہوسکے، بچے کے عزیزوں کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچہ کے ہوش میں آنے کے بعد اُس کا بیان لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے احسن آباد کے علاقے میں بجلی کے تار گرنے سے 8 برس کے بچے کے ہاتھ ضائع ہوگئے تھے۔

تازہ ترین