• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ اینٹی کرپشن نے پی ایچ اے سے ہورڈنگز ٹھیکوں کا ریکارڈ مانگ لیا

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) راولپنڈی سے محکمہ اینٹی کرپشن حکام نے پچھلے تین سالوں کے دوران ہورڈنگ بورڈز کے دیئے جانے والے ٹھیکوں کی تفصیلات مانگ لی ہیں جبکہ کنٹریکٹ پر بھرتی ہونے والے سٹاف کی فہرستیں اور اس سے متعلقہ دیگر ریکارڈ بھی طلب کر لیا گیاہے ۔ ڈائریکٹر ایڈمن و فنانس بلال رئوف کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ وہ حکام کی طرف سے بلانے پر گزشتہ روز انٹی کرپشن دفتر گئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام ریکارڈ اکٹھا کیا جا رہا ہے جو جلد ہی محکمہ انٹی کرپشن کو پیش کر دیا جائے گا۔
تازہ ترین