• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرون ملک جانیوالے دو مسافروں سے ہیروئن برآمد

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پربیرون ملک ہیروئن سمگل کرنے کی دوکوششیں ناکام بنادی گئیں ۔ائرپورٹ ذرائع کے مطابق بابرخان ولد شاہ جہاں فلائٹ نمبرپی اے 274 کے ذریعے ریاض سعودی عرب جانے کے لئے اسلام آبادانٹرنیشنل ائرپورٹ آیاجہاں اے ایس ایف کے عملے نے چیکنگ کے دوران اس کے ٹرالی بیگ سے 810گرام آئیس ہیروئن برآمدکرلی س پراسے اے این ایف کے حوالے کردیاگیا۔ دوسرے واقعہ میں دبئی جانے والیفلائٹ نمبرپی کے -233 کے ایک مسافر محمد شیر ولد جان محمد خان سکنہ اپردیرکومشکوک جان کراے این ایف کے عملے نے پوچھ گچھ کی تواس نے اعتراف کیاکہ اس کے پیٹ میں ہیروئن سے بھرے کیپسول موجودہیں جس پراے این ایف کے عملے نے اسے حراست میں لے لیا۔
تازہ ترین