• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسم سرما کیلئے سکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان

راولپنڈی(خصوصی نمائندہ) آج سے صوبہ بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کے لیے نئے اوقات کار کا اعلان کر دیاگیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سنگل شفٹ گرلز سکول صبح سو ا آٹھ بجے کھلے گا اور2بجکر 15منٹ پر چھٹی ہو گی جب کہ 30منٹ کی بریک ہو گی ۔ جمعہ کو سواآٹھ سے سوا بارہ بج تک اوقات کار ہوں گے۔ منگل بوائز سکول صبح ساڑھے آٹھ سے اڑھائی بجے تک کھلے گا جمعہ کو سکول ساڑھے آٹھ بجے ھلے گا اور چھٹی ساڑے 12بجے ہو گی۔ ڈبل شفٹ سکول فاربوائز اینڈ گرلز صبح سکول7بجکر45منٹ پر اور12بج کر 45منٹ پر چھٹی ہو گی ۔ سیکنڈ شفٹ ایک بجے سے5بجے تک ہو گی۔ تحصیل مری کے سکولوں کے اوقات کار ساڑھے آٹھ بجے سے2بجے تک ہوں گے جمعہ کو ساڑھے 8سے 12بجے تک اوقات کار ہوں گے۔
تازہ ترین