• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کے وزیر بین الاقوامی ترقی سونگ تائو کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال

اسلام آباد (خبرایجنسی) چین کے وزیر بین الاقوامی ترقی سونگ تائو نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا اور عمران خان کو غربت کے خاتمے، زرعی ترقی کے ایجنڈے کی تکمیل کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ چین کرپشن کیخلاف پاکستان کیساتھ ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دورہ چین کے دوران چینی قیادت سے ملاقات کا منتظر ہوں، دورہ دوطرفہ اسٹرٹیجک تعاون اور شراکت داری کی اہمیت کا عکاس ہو گا۔ گزشتہ روز چینی کمیونسٹ پارٹی کے بین الاقوامی ترقی کے وزیر سونگ تائونے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے چینی وزیر کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ چین کے صدر شی جن پنگ کی طرف سے دونوں ممالک کو آئرن برادرز قرار دینا ناقابل تردید حقیقت کا عکاسی ہے، چینی صدر ایک عظیم اسٹیٹس مین ہیں اور پاکستان کے عوام ان کو بہت سراہتے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے مابین بڑھتے ہوئے تعلقات کو سراہتے ہوئے وزیراعظم نے وفود کے تبادلوں اور تبادلہ خیال کے ذریعے ان تعلقات کو مزید فروغ دینے پر زور دیا۔

تازہ ترین