• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں 70پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) مقامی کرنسی مارکیٹ میں بے یقینی کی صورتحال برقرار رہنے سے پیرکو پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت خرید 1.43روپے اور قیمت فروخت 2.00 روپے بڑھ گئی، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں 70پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا، تفصیلات کے مطابق کرنسی مارکیٹ میں نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر سمیت غیرملکی کرنسیوں کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمارکے پیرکو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت خرید میں 1.30روپے اورقیمت فروخت میں 2.00روپے کا اضافہ ریکارڈکیاگیا، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 131.70روپے سے بڑھ کر 133.00روپے اور قیمت فروخت 131.80 روپے سے بڑھ کر 133.80روپے ہوگئی۔

تازہ ترین