• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی ڈی سی پر امریکن قونصل جنرل کی گاڑی کی ٹکر ، موٹر سائیکل سوار نیوی اہلکار زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی آئی ڈی سی کے نزدیک امریکن قونصل جنرل کی گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نیوی کا اہلکار زخمی ہوگیا، گاڑی سوار غیر ملکی خاتون محافظ سمیت گاڑی چھوڑکر موقع سے مبینہ طورپر فرارہوگئی ، پولیس نے امریکن قونصلیٹ کی گاڑی کوتحویل میں لی کر تھانے منتقل کردی ۔ تفصیلات کے مطابق سول لائن تھانے کی حدود پی آئی ڈی سی پل کے قریب امریکن قونصلیٹ کی ویگو جیپ میں سوار غیر ملکی خاتون نے موٹرسائیکل سوار کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوارنیوی کا ریٹائرڈ اہلکار جبار حسین زخمی ہوگیا جسے فوری اسپتال منتقل کیا گیا ، اس حوالے سےپو یس کے مطابق امریکن قونصلیٹ کی ویگو جیپ میں ایک گن کے ہمراہ غیر ملکی خاتون گاڑی چلارہی تھی جن کی ٹکر سے جبارحسین معمولی زخمی ہوا ہے لیکن خاتون اورگن مین اپنی جیپ چھوڑکر مبینہ طورفرار ہوگئے پولیس نے گاڑی اپنے قبضے میں لی کر تھانے منتقل کردی ،پو لیس کا کہناہے کہ حادثے کے بعد امریکی سفارت خانے سے دوسری گاڑی آئی اور خاتون کو اپنےہمراہ لے گئی۔ زخمی کے بیان کے بعد جبار حسین کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تازہ ترین