• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی 3.75 روپے یونٹ مہنگی کرنے کی تجویز، سمری تیار

اسلام آباد ( تنویر ہاشمی ،مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں مجوزہ اضافے کی سمری تیار کرلی گئی ہے جس پر منظوری کا فیصلہ وزیر خزانہ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ بجلی کے نرخوں میں اضافہ سال 2017-2016 اور 2018 کے لیے تجویز کیا گیا ہے جس کے تحت فی یونٹ قیمت میں 3 روپے 75 پیسے اضافے کا امکان ہے۔ ذرائع کےمطابق بجلی کی قیمت میں اضافے سے صارفین سے تقریباً 400 ارب روپے ماہانہ اضافی وصول کیے جائیں گے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ( منگل ) ہوگا ، ذرائع کے مطابق اجلاس میں بجلی کی فی یونٹ تین روپے 75پیسے اضافے کی منظوری دی جائے گی، ای سی سی اجلا س کے ایجنڈ ے میں گیس اور آر ایل این جی کی برآمدی شعبے کی پانچ صنعتوں کو سپلائی کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا اس کے ساتھ ایل این جی ٹرمینلز سے متعلق رپورٹ بھی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پیش کی جائے گی ۔

تازہ ترین