• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکی ، خودکش حملے کا انتباہ، انقرہ میں ایرانی سفارتخانہ خالی کروالیا گیا

انقرہ (جنگ نیوز ) ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں ایرانی سفارتخانے کو خودکش حملے کے انتباہ کے پیش نظر خالی کروا لیا گیا ۔ ترکی کے مقامی میڈیا کے مطابق مبینہ خودکش بمبار کے سفارت خانے میں داخل ہونے کی رپورٹس کے بعد ایرانی سفیر اور دیگر عملے کو عمارت سے باہر نکال لیا گیا ۔ ترک دارالحکومت میں ایرانی مشن کو ممکنہ خودکش حملے سے متعلق خبردار کیا گیا تھا ۔ خودکش حملے کے خطرے کے بعد پولیس نے سفارت خانے کے اطراف کی سڑکیں بند کرنے کے بعد عمارت کے قریب کھڑی گاڑیوں کی جامع تلاشی لی ۔ دوسری جانب ایران نے انقرہ میں اپنے سفارتخانے میں خودکش حملے کے خطرے کو رد کر دیا ۔ ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق وزارت خارجہ کے بیان میں انقرہ کے سفارتخانے میں بم حملے اور عمارت کو خالی کرانے کی رپورٹس کی تنقید کی گئی ہے ۔

تازہ ترین