• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضمنی الیکشن ،مداخلت نہ کرکے نئی روایت قائم کی،عمران کی زیر صدارت اجلاس

اسلام آباد(این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پہلی مرتبہ کسی بھی قسم کی مداخلت کے بغیر مکمل شفاف ضمنی انتخابات ہوئے جس میں حکومت نے کسی بھی قسم کی مداخلت نہ کرکے نئی روایت قائم کی ‘ضمنی الیکشن میں ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں مواقع ملے ۔ٹی وی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں ضمنی الیکشن کے نتائج ‘ تحریک انصاف کی کارکردگی سمیت دیگر امور زیرغور آئے ۔ شرکا نے اتفاق کیا کہ پاک فوج سمیت دیگر اداروں نے غیر جانب دارانہ اور شفاف انتخاب کو یقینی بنایا۔اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کے لیے یکساں مواقع موجود تھے۔

تازہ ترین