• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیاپاکستان ہاؤسنگ اسکیم‘گھر کی مالیت 5تا30لاکھ روپے ہوگی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ایسو سی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم سے متعلق کئی مشکل سوالات کا جواب دے دیا ،اسکیم کے تحت ہاؤس فنانسنگ پرسود کی شرح 7سے 8فیصد تک ہو گی جبکہ گھروں کی مالیت 5سے 25یا 30لاکھ روپے ہو گی ،تفصیلات کے مطابق آباد کے چیئرمین محمد حسن بخشی نے وزیراعظم عمران خان کی50 لاکھ سستے گھروں کی اسکیم سے متعلق میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتا یا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے لیے اسٹیٹ بینک فنانسنگ ماڈل مرتب کررہا ہے۔اسٹیٹ بینک نجی بینکوں کو سستے مکانات کی تعمیر کے لیے ایک یونٹ کی لاگت کا 80 فیصد قرضوں کی صورت میں دیگاجبکہ 20 فیصد الاٹی کو دینا ہوگا‘مرکزی بینک50 فیصد سرمایہ ایک فیصد شرح مارک اپ پر 200 ارب روپے سال 2023 تک سرمایہ فراہم کرے گا جس پر بینک اپنا 4 سے 5 فیصدمارک اپ شامل کرکے عوام کو فراہم کریں گے۔
تازہ ترین