• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جج شوکت صدیقی کو ہٹائے جانے کے خلاف ہڑتال مسترد،وکلاء عدالتوں میں پیش ہوتے رہے

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج شوکت عزیز صدیقی کو ہٹائے جانے کے خلاف اسلام آباد بار کونسل کی ہڑتال علامتی ثابت ہوئی۔ وکلاءمقدمات کے سلسلے میں عدالتوں میں پیش ہوتے رہے۔ اسلام آباد بار کونسل کے چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی جاوید سلیم شورش نے پیر کو وکلاءکے تحفظات ریکارڈ کرانے کے لئے مکمل ہڑتال کا اعلان کیا تھا جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے صدر جاوید اکبر شاہ نے ہڑتال کے اعلان سے لاتعلقی کا اظہار کیا تھا۔ ہڑتال کے اعلان کو اسلام آباد کے وکلاءنے مسترد کر دیا اور وکلاءمعمول کے مطابق عدالتوں میں پیش ہوتے رہے۔  
تازہ ترین