• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور روس کے درمیان2ارب ڈالرز کے آرایل این جی پائپ لائن معاہدے میں مزید توسیع

اسلام آباد(خالد مصطفیٰ)پاکستان اور روس کے درمیان2ارب ڈالرز کے آرایل این جی پائپ لائن معاہدے میں مزید توسیع کردی گئی ہے۔اس حوالے سے بین الریاستی گیس نظام کے مینیجنگ ڈائریکٹرمبین صولت کا کہنا تھا کہ روسی آرٹی گلوبل کمپنی کے وفد نے بات چیت کے پہلے روز پابندیوں سے آزاد طریقہ کار پیش نہیں کیا جو کہ منصوبے پر عمل درآمد کے لیے ضروری ہے۔تفصیلات کے مطابق،پاکستان اور روس نے 2ارب ڈالرز کے شمال ۔جنوب آر ایل این جی پائپ لائن منصوبےکو حتمی شکل دینے کے لیے پیر کے روز بین الحکومتی عمل درآمدمعاہدے (اگیا)میں مزید توسیع کردی ہے۔اس معاہدے پر پہلی مرتبہ 2016میں دستخط کیے گئے تھے ، جس میں بعد ازاں 2017میں توسیع کی گئی تھی اور اب ایک مرتبہ پھر اس میں توسیع کی گئی ہے۔
تازہ ترین