• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضمنی انتخابات میں سب سے کم ٹرن آئوٹ کراچی، سب سے زیادہ فیصل آباد میں رہا

اسلام آباد(این این آئی)ضمنی انتخابات میں سب سے کم ٹرن آئوٹ کراچی، سب سے زیادہ فیصل آباد میں رہا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے ضمنی انتخابات میں ووٹرز ٹرن آئوٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں جس کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقوں میں ووٹرز ٹرن آؤٹ 28.31 اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں ووٹرز ٹرن آؤٹ 35.71 فیصد رہا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق لاہورکے صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں ووٹرز ٹرن آئوٹ 45 فیصد سے زائد رہا ، سب سے زیادہ ٹرن آئوٹ 52.32 فیصد فیصل آباد کے حلقہ پی پی 103 ٗ سب سے کم ٹرن آئوٹ کراچی کے حلقہ این اے 243 میں رہا۔واضح رہے کہ قومی وصوبائی اسمبلیوں کے ضمنی انتخابات کے غیرحتمی وغیرسرکاری نتائج مطابق قومی اسمبلی کی 11 نشستوں میں سے پی ٹی آئی اور(ن) لیگ نے چارچار، ق لیگ نے دواورایم ایم اے نے ایک نشست حاصل کی۔

تازہ ترین