• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرعی ترقیاتی ، فرسٹ وویمن اور ایس ایم ای بنک کےسربراہان کی تقرریاں،ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بنک سمیت متعدد برطرف

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وفاقی حکومت نے زرعی ترقیاتی بنک ، فرسٹ ویمن بنک لمٹیڈ اور ایس ایم ای بنک کے سربراہوں کی تعیناتی کر دی ہے،چار اکتوبر کی وفاقی کابینہ کی منظوری کی روشنی میں زرعی ترقیاتی بنک کے سینئر ایگزیکٹو صدر شیخ امان اللہ کو زرعی ترقیاتی بنک کا قائم مقام صدر،سی ای او، فرسٹ ویمن بنک لمٹیڈ کی ایگزیکٹو نائب صدر مس نوشابہ شہزاد کو فرسٹ ویمن بنک کی قائم مقام صدر،سی ای او اور ایس ایم ای بنک کے سینئر ایگزیکٹو نائب صدر دلشادعلی احمد کو ایس ایم ای بنک کا قائم مقام صدر اور سی ای او تعینات کر دیا گیا ہے، وزارت خزانہ نے تعیناتی کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں جبکہ کابینہ کے فیصلے کے تحت زرعی ترقیاتی بنک کے صدر سید طلعت محمود ، ڈپٹی گورنر سٹیٹ بنک آف پاکستان جمیل احمد ، ڈپٹی گورنر سٹیٹ بنک آف پاکستان شمس الحسن ، ایس ایم ای بنک کے صدر احسان الحق خان اور فرسٹ وویمن بنک کی صدر طاہرہ رضا کی فوری برطرفی کے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیئے گئے ہیں، وزارت خزانہ نے مسابقتی کمیشن آف پاکستان کی چیئرپرسن ودیعہ خلیل،ممبر ڈاکٹر شہزاد انصر اور ممبر ڈاکٹر محمد سلیم کی فوری برطرفی کے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیئے گئےہیں۔ 
تازہ ترین