• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام بنک اکاؤنٹس کی بائیومیٹرک تصدیق شروع کردی گئی ، اسٹیٹ بنک

کراچی ( اعظم علی /نمائندہ خصوصی )اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے اعلان کیا ہے ملک کے تمام بنکوں کے اکاؤنٹ کا بائیومیٹرک سسٹم کے زریعے تصدیق شروع کی جارہی ہے تصدیق نہ ہونے والے جعلی اکاؤنٹ بند کردئیے جائیںگے۔ اسٹیٹ بنک آف پاکستان کے ترجمان عابد قمر نے جنگ کو بتایا کہ پورے ملک میں اس وقت پانچ کروڑ کے قریب اکاؤنٹس ہیں اور اس سلسلے میں جو منصوبہ بنایا جارہا تھا وہ مکمل ہوچکا ہے اور منگل ( آج ) سے اس پر عمل درآمد شروع کیا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ یقینا اس میں بنکوںکے اہلکار ملوث ہیں اور اس پر ایف آئی اس کی تفتیش کررہی ہےاو ر جعلی اکاؤنٹس بنانے یا غیر قانو نی رقم کی ٹرانزیکشن میں ملوث بنکوں کے اہلکاروں افسران کو گرفتار کیا جائے گاان کا کہنا تھا کہ وہ اہلکار جو ابھی بھی اس بنک کی برانچ یا بنک میں موجود ہیںان کے خلاف کارروائی تو فوری طور پر ہوگی مگر جو پرانے اکاؤنٹ ہیں ان کے بارے میں بھی تفتیش جاری ہے ، ایف آئی اے کےمطابق اس سلسلے میںایک جے آئی ٹی تشکیل دی گئی ہے جو اس بات کی تفتیش کررہی ہے کہ یہ اربوں روپیہ ہے کس کا جو بے نامی، جعلی یا پرانے اکاؤنٹس میں ڈالا جارہا ہے تاہم کئی افواہیں گردش کرتی ہیں مگر وہ درست نہیں ہوتی۔
تازہ ترین