• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواجہ سعد اور سلمان رفیق کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

لاہور(نمائندہ جنگ) لاہور ہائیکورٹ نے خواجہ سعدرفیق اور خواجہ سلمان رفیق کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے نیب کو انہیں 24اکتوبر تک گرفتار کرنے سے روک دیا ۔عدالت نے دونوں بھائیوں کی ضمانت قبل از گرفتاری پر عبوری فیصلہ دیتے ہوئے 5، 5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کر دی اورنیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا۔جسٹس علی باقرنجفی کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی تو خواجہ برادران کے وکلاء نے موقف اپنایا کہ نیب لوگوں کو انکوائری کے لیے بلاتا ہے اور اپنے دفتر میں گرفتار کر لیتا ہے۔بنچ کے سربراہ نے استفسار کیا کہ خواجہ سعد رفیق کے خلاف نیب میں کیس کیا ہے ؟جس پر خواجہ برادران کے وکیل امجد پرویز نے عدالت کو بتایا کہ نیب میں پیراگون سٹی کے حوالے سے انکوائری چل رہی ہے۔ 16 اکتوبر کو دونوں بھائیوں کو طلب کیا گیا ہے۔
تازہ ترین