• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کو ضمنی الیکشن میں اپنی غلطیوں کی سزا ملی ، شوکت یوسفزئی

اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا کہ بہت جلد پی ٹی آئی کی تمام تنظیمیں تحلیل ہورہی ہیں، پارٹی اور حکومت کے عہدے الگ کر دئیے جائیں گے، پی ٹی آئی کو ضمنی الیکشن میں اپنی غلطیوں کی سزا ملی ،جن امیدواروں کو ٹکٹ نہیں دیا وہی پی ٹی آئی کے خلاف کھڑے ہو گئے، پارٹی نے ہر سطح پر تنظیم نو کا فیصلہ کیا اور پارٹی کے ساتھ تنظیم کو بھی مضبوط بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دوبارہ تنظیم سازی کے بعد انٹرا پارٹی الیکشن متوقع ہیں کیوں کہ اس سے جماعت مضبوط ہوتی ہے اور مقبول لیڈر اوپر آتے ہیں۔ضمنی انتخابات کے حوالے سے ا نہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی غلطیوں کی سزا ملی ہے۔

تازہ ترین