• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی صحافی کی گمشدگی کے معاملہ پر تحقیقات جاری ہے،ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) پاکستان نے ترکی میں لاپتہ ہونے والے سعودی صحافی جمال خشوگی کے معاملے کو مل کر حل کرنے کےلئے سعودی عرب اور ترکی کی جانب سے مشترکہ کوششوں کاخیرمقدم کیا ہے] سعودی صحافی کی گمشدگی کے معاملہ پر تحقیقات جاری ہے،۔ دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نےپیر کو میڈیا کے نمائندوں کو سوالوں کا جواب دیتے ہوئےکہا ہےکہ پاکستان امید کرتا ہے کہ دونوں برادر ملک مل کر اس مسئلے کا حل تلاش کرلیں گے۔ انہوں نے ترکی اور سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے قریبی اور خوشگوار تعلقات کو اجاگر کیا۔ ترجمان نے کہا کہ تحقیقات جاری ہیں اور اس لئے یہ بات مناسب ہوگی کہ نتائج کاانتظار کیا جائے پاکستان کو امید ہے کہ دونوں برادر ممالک اس معاملے کو مل کر حل کریں گے۔
تازہ ترین