• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ ،موٹر سائیکل سواروں کیلئے ہیلمٹ پہننا لازمی قرار

 لاہور(آئی این پی)لاہور ہائیکورٹ نے پورے شہر میں موٹر سائیکل سواروں کے لیے ہیلمٹ پہننا لازمی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہیلمٹ کا مطلب ہیلمٹ ہے انجینئرنگ کیپ نہیں ، ہیلمٹ سے متعلق قانون پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے۔ جسٹس علی اکبر قریشی نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے ، ہیلمٹ کے نفاذ کو مال روڈ سے بڑھا کر شہر بھر میں عملدآمد کروانے کاحکم دیتے ہوئے ہیلمٹ سے متعلق لاہور میں قانون پر سختی سے عمل درآمد کا حکم دیا ۔ اس سے قبل صرف مال روڈ پر ہیلمٹ پہننا لازمی قرار دیا گیا تھا ۔

تازہ ترین