• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی بھی سازش کے ذریعے حکومت بدلنے کیخلاف بھرپور مزاحمت کرینگے، شجاعت

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)صدر مسلم لیگ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت کو اپنی مدت پوری کرنی چاہئے، کسی بھی سازش کے ذریعے حکومت کو بدلنے کی کوشش کی گئی تو بھرپور مزاحمت کریں گے۔عمران خان کی نیت صاف ہے، سازشی عناصر نے رکاوٹ نہ ڈالی تو وہ ملک کیلئے ضرور کچھ کریں، وہ تلہ گنگ میں مبارکباد دینے آنے والوں سے خطاب کر رہے تھے۔ چودھری شجاعت نے کہا کہ عمران خان کی نیت صاف ہے اگر سازشی عناصر نے رکاوٹ نہ ڈالی تو وہ ملک کیلئے ضرور کچھ کریں گے۔ میں عوام کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں کہ انہوں نے ہم پر مسلسل اعتماد کا اظہار کیا، ہم انشاء اللہ اس بات کا پاس رکھیں گے، گجرات کے بعد تلہ گنگ ہمارا دوسرا گھر ہے، انشاء اللہ حلقہ میں ہم ترقیاتی کاموں، بجلی، گیس اور صحت کے شعبوں میں خصوصی توجہ دیں گے،چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ میں سالک حسین کو بھی وہی نصیحت کرنا چاہتا ہوں جو میں نے نوازشریف کو کی تھی کہ آپ میں کبھی ’’میں‘‘ نہیں آنی چاہئے، دوسرا چا پلو سو ں اور منافقین سے ہوشیار رہیں تو آپ ضرور کامیاب ہوں گے، نوازشریف نے میری کسی بات پر عمل نہیں کیا لیکن سالک حسین آپ اس پر ضرور عمل کرنا۔
تازہ ترین