• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ نے چوری نہ روکی تو پانی کم کردینگے، وزیرمملکت آبی ذخائر

حیدرآباد (بیورو رپورٹ) وفاقی وزیر مملکت برائے آبی ذخائر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ حب ڈیم سے پانی کی چوری روکی نہ گئی تو سندھ کا پانی کم کردیا جائے گا، حکومت سندھ نے دراوت ڈیم کے انتظامات نہ سنبھالے تو پبلک پارٹنر شپ کے تحت ڈیم کو چلایا جاسکتا ہے، اٹھارویں ترمیم پر ڈرامے بازی بند کی جائے، حب اور دراوت ڈیم کا پانی چوری کرکے بیچا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوہستان میں دراوت ڈیم کے دورے کے دوران اور واپڈا حکام سے میٹنگ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دراوت ڈیم پر 11 ارب روپے خرچ کیے گئے، حکومت سندھ کمانڈ ایریا سسٹم کے ڈیڑھ ارب دینے سے انکار کررہی ہے جس کی وجہ سے اربوں روپے کا منصوبہ ضائع ہورہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ ایشو پر وزیراعلیٰ سندھ سے بات کریں گے اور اگر 15 دن کے اندر حکومت سندھ نے مذکورہ منصوبے کے انتظامات نہ سنبھالے تو وفاق چارج سنبھالے گا اور اس ڈیم پر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت پروجیکٹ وفاق چلا سکتی ہے۔
تازہ ترین