اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) صدر مملکت ڈ اکٹر عارف علوی نے وفاقی پبلک سروس کمیشن کے ممبر حسیب اطہر کو چیئرمین ایف پی ایس سی مقرر کرنے کی منظوری دیدی ہے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان کی تعیناتی کا با ضابطہ نو ٹیفیکیشن جاری کر د یا ہے۔یہ عہدہ نوید اکرم چیمہ کی ریٹائرمنٹ سے خالی ہوا تھا۔ایڈیشنل سیکر ٹری قومی اسمبلی سیکر ٹیریٹ اور سیکر ٹیر یٹ گرو پ کے گریڈ 21 کے افسر طارق سردار کو ایڈیشنل سیکر ٹری وزارت داخلہ لگا یا گیا ہے۔پنجاب میں تعینات پا کستان ایڈمنسٹر یٹو سروس کے گریڈ 21 کے افسر محمد اجمل خان کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کے نوٹیفیکیشن پر عمل درآمد روک دیا گیا ہے۔تقرری کے منتظر پا کستان ایڈ منسٹر یٹو سروس کے گریڈ 20 کے افسر خاقان بابر کو جوائنٹ سیکر ٹری بین الصو بائی رابطہ ڈویژن لگا یا گیا ہے۔