• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجلس احراراسلام کے زیراہتمام 21اکتوبرکو یوم فتح قادیان منایاجائیگا

لاہور(نمائندہ جنگ) مجلس احراراسلام پاکستا ن کے زیراہتمام 21اکتوبرکو یوم’’فتح قادیان‘‘منایا جائیگا،یاد رہے کہ برٹش ایمپائر کے دوراقتدار میں قادیانیوں کے مرکز قادیان میں پہلی مرتبہ مسلما ن فاتحانہ انداز میں داخل ہوئے تھے اور3روزہ احرار تبلیغ کانفرنس قادیان میں منعقدہوئی جس سے پوری دنیامیں قادیانیوں کاکفر بے نقاب ہوگیا۔مسلمان حضرت امیرشریعت سید عطاء اللہ شا ہ بخاری ؒ کی قیادت میں3روز تک قادیان میں مقیم رہے بعد ازاں قادیان میں مجلس احراراسلام کے شعبہ تبلیغ تحفظ ختم نبوت کا قیام عمل میں لایا گیا ۔
تازہ ترین