• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام نے خدمت کی سیاست پر اعتماد کا اظہار کیا ہے،تمکین آفتاب

لاہور(لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ (ق) پنجاب کی جوائنٹ سیکرٹری تمکین آفتاب ملک کی رہائشگاہ پر مونس الٰہی اور سالک حسین کی جیت کی خوشی میں مٹھائی تقسیم ،کارکنوں کے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تمکین آفتاب ملک نے کہا عوام نے خدمت کی سیاست پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔چوہدری برادران نے اپنی زندگیاں ملک و قوم کیلئے وقت کر دی ہیں۔جنرل الیکشن کی طرح اس مرتبہ بھی ق لیگ نے اپنی سیٹوں پر بھرپور کامیابی سمیٹی ہے۔مونس الٰہی اور سالک حسین کو ووٹ دے کر کامیاب کرانے والے کے بے حد مشکور ہیں۔ہمارا ویژن ہی عوام کی خدمت کرنا ہے ۔سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کی قیادت میں مسلم لیگ ق مزید مضبوط اور مستحکم ہوئی ہے ۔انہوں نے مزید کہا پارٹی کو تحصیل اور ڈویژن کی سطح پر اب مضبوط کیا جائے گا۔
تازہ ترین