• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکرٹری خزانہ، چیئر مین پی اینڈ ڈی کی بجٹ اعدادوشمار کے حوالے سے مشاورت مکمل

لاہور (خصوصی نمائندہ) سیکرٹری خزانہ، چیئر مین پی اینڈ ڈی کی بجٹ اعدادوشمار کے حوالے سے طویل مشاورت مکمل ہو گئی ۔ ذرائع کے مطابق صوبائی پنجاب نے رواں مالی سال کے باقی ماندہ مہینوں کے بجٹ اعدادوشمار کو حتمی شکل دے دی،ترقیاتی اور نان ترقیاتی بجٹ کے اعدادوشمار کو فائنل کرنے کے لئے سرکاری دفاتر اتوار کو بھی کھلے رہے۔ آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبہ کا بجٹ اجلاس آج بروز منگل 16اکتوبر کو ہو گا جس میں صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت ایوان کے سامنے اپنا پہلا بجٹ پیش کریں گے ۔
تازہ ترین