• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضمنی الیکشن نے ثابت کر دیاکہ ن لیگ ہی عوام کی نمائندہ جماعت ہے ،ن لیگی خواتین

لاہور( لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ ن کی خواتین اراکین اسمبلی نے کہا ہے کہ لاہور کی عوام نے تبدیلی کو واپس بنی گالہ پہنچادیا ہے۔پی ٹی آئی کی شکست دو ماہ کی تاریخی مہنگائی کا نتیجہ ہے۔عوام نے ثابت کیا ہے لاہور آج بھی مسلم لیگ ن کا قلعہ ہے۔جنرل الیکشن میں اگر نتائج تبدیل نہ کیے جاتے تو آج ملک میں اتنا بڑا معاشی بحران پیدا نہ ہوتا۔ لیگی رکن حنا پرویز بٹ،مہوش سلطانہ ،ثانیہ عاشق،عنیزہ فاطمہ،نرگس متین اور کنول لیاقت نے کہا عوام نے اپنے ووٹ کے طاقت سے ثابت کیا کہ مسلم لیگ ن ہی عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے ۔میاں نواز شریف اور ان کی ٹیم نے پانچ سال کی محنت سے ملک میں جو بہتری لائی موجودہ نا سمجھ حکمرانوں نے دو ماہ میں ان کامیابیوں پر پانی پھیر دیا ہے۔مسلم لیگ ن پاکستان میں جمہوری عمل کی روانی کی خواہاں ہے ۔
تازہ ترین