• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نانبائی ایسوسی ا یشن روٹی قیمت میں اضافہ نہ کرے

پشاور(سٹی رپورٹر) پشاور ہول سیل فوڈ گرین ڈیلرز ایسوسی ایشن نے نانبائیوں کی جانب سے روٹی کی قیمت میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے راشننگ کنٹرولر اور سیکرٹری فوڈ کو آگاہ کیاہے کہ 160 گرام روٹی کا ریٹ اور وزن مقرر کرتے ہوئے فائن آٹے کی 85کلو کی بوری کی قیمت 39 سو روپے تھی جبکہ اب مارکیٹ میں 34اور 35 سو روپے میں مل رہی ہے تو روٹی کا ریٹ بڑھانے کا جواز پیدا ہی نہیں ہوتاہے۔ ایسوسی ایشن کے چیئرمین حاجی فرخ سیر، صدر وحیدخان اور جنرل سیکرٹری وصال خان نے کہا ہے کہ نانبائی ایسوسی ایشن ہوش کے ناخن لے کر روٹی اور پراٹے کے قیمت بڑھانے سے گریز کرے اور محکمہ فوڈ، ضلعی انتظامیہ اور راشننگ کنٹرولر روٹی کی قیمت نہ بڑھائے۔ انہوں نے کہاکہ ویسے بھی مہنگائی سے عوام کی زندگی اجیرن ہے اور نانبائیوں کی جانب سے آٹے کی قیمت میں اضافہ ہونے کے باوجود ریٹ بڑھانا ظلم کے مترادف ہے۔
تازہ ترین