• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اراضی پرقابضین پر ایم این اے کی پشت پناہی کا الزام

پشاور(خبرنگار) پشاور کے علاقہ شیخان کے عمائدین نے متاثرین آپریشن کی جانب سے انکی جائیدادوں پرقابض ہونے اورایم این اے پرانکی پشت پناہی کاالزام لگادیا۔ پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ شیراز اور د یگر عمائدین نے پشاور پریس کلب میں پر یس کانفر نس کر تے ہو ئے کہاکہ چند برس حالات خراب ہونے کی وجہ سے ضلع خیبر کی قوم اکاخیل کے متاثرین کو اپنے علاقے شیخان میں پناہ دی ،امن ہونے پرانہوں نے واپس جانے کی بجائے ہماری 33ہزار323کنال اراضی پر قبضہ کرلیا۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے فیصلہ کیلئے ایم این اےاقبال آفریدی سے رجوع کیالیکن وہ بھی رقم لیکر قابضین کیساتھ کھڑے ہوگئے ۔انہوں نے وزیر اعظم سے مطالبہ کہ وہ ایم این اے کیخلاف کارروائی کرکے ہمیں انصاف دلائیں ۔
تازہ ترین