• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر میں آپریشن ، ناقص صفائی پر 18دکاندار گرفتار

پشاور(سٹی رپورٹر) کنٹونمنٹ بورڈ پشاور نے صفائی کی ابتر صورتحال پر 18 افراد کو گرفتار کرلیا ۔ کنٹونمنٹ مجسٹریٹ قرۃ العین وزیر نے صدر روڈ ‘ چوک فوارہ فوڈ سٹریٹ میں قائم ہوٹلوں اور فاسٹ فوڈ کی دکانوں کی چیکنگ کی جبکہ فور سیزن فاسٹ فوڈ ‘ نان نمک ہوٹل ‘ باٹا قلفی ‘ مہمند ہوٹل ‘ قدیمی قلفہ ‘ پشاور ڈیری ‘ ندیم ہوٹل ‘ صابر ہوٹل ‘ قریشی سویٹس ‘ حسن دہی بھلے وغیرہ میں صفائی کی ناقص صورتحال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے 18افراد کو گرفتار کرلیا۔
تازہ ترین