• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن میں شکست حکمرانوں پر عوام کا عدم اعتماد ہے، حسین احمد

پشاور(سٹی رپورٹر) جمعیت علماء اسلام (ف) ضلع پشاور کے ترجمان اورمتحدہ مجلس عمل ضلع پشاور کے سیکرٹری اطلاعات مولانا حسین احمد مدنی ایڈووکیٹ نے ضمنی الیکشن میں کامیابی حاصل کرنیوالے اپوزیشن کے امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ انکی فتح جمہوریت اور عوام کی فتح ہے انہوں نے بنوںسے ایم ایم اے کے زیاد اکرم درانی ،پشاور سے اے این پی کی ثمر بلورو دیگر اپوزیشن امیدواروں کی کامیابی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کی تمام جماعتوں نے امیدواروں کی کامیابی میں بھر پور کردار ادا کیا جوکہ لائق تحسین ہے انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں شکست حکمرانوں کی کارکردگی پرعوامی عدم اعتماد ہے 60دنوں میں ہی عوام نے پی ٹی آئی کو مسترد کر دیا ہے ۔
تازہ ترین