• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معاوضہ میں کمی،آن لائن ٹرانسپورٹ بکنگ کمپنی کے ملازمین کا احتجاج

پشاور(خبرنگار) آن لائن ٹرانسپورٹ بکنگ کمپنی سے وابستہ ملازمین نے معاوضہ میں کمی کے خلاف پشاورپریس کلب کے باہراحتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے بینرزاورپلے کارڈاٹھارکھے تھے جن پر انکے مطالبات کے حوالے سے مختلف نعرے درج تھے ۔مظاہرین کاکہناتھاکہ کمپنی کی جانب سےملازمین کیساتھ جومعاہدہ کیاگیاتھااب کمپنی اس کے مطابق نہیں چل رہی انکاکہناتھاکہ کمپنی کی جانب سے انہیں پانچ سواریوں کے عوض پانچ سوروپے اداکئے جاتے تھے تاہم اب کمپنی کی جانب سےسواریوں کوپانچ سے بڑھاکرچھ کردیا گی اہےلیکن یومیہ معاوضہ میں اضافہ نہیں کیاگیاجبکہ دوسری جانب انکی ڈیوٹی کادورانیہ بھی پانچ گھنٹے سے بڑھاکرچھ گھنٹے کیاگیاہے جوسراسرزیادتی ہے ۔انہوں نے دھمکی دی کہ اگرکمپنی نے اپناقبلہ درست نہ کیاتووہ احتجاجاًاپنی خدمات سے بائیکاٹ کرنے پرمجبورہونگے ۔
تازہ ترین