• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تجاوزات کیخلاف آپریشن ‘ 18دکاندار گرفتار کرلئے گئے

پشاور(سٹی رپورٹر) ضلعی انتظامیہ پشاور نے تجاوزات کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے 18افراد کو تجاوزات قائم کر نے پر گرفتار کر لیا۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر پشاور ڈاکٹر عمران حامد شیخ کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹائون ون اصلاح الدین کی نگرانی میں ٹی او آر ٹائون ون رحمان خٹک نے سکندرپورہ میں تجاوزات قائم کرنیوالوں کیخلاف کاروائی کا آغاز کیا۔آپریشن کے دوران دکانوں سے باہر تجاوزات قائم کر نے پر18 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اصلاح الدین نے کہا کہ ان تجاوزات مافیا کے خلاف شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ ان دکانداروں نے فٹ پاتھوں پر تجاوزات قائم کی ہوئی ہیں جس کی وجہ سے عوام کو پیدل چلنے میں دشواری کا سامنا ہے اور اکثر تجاوزات کی وجہ سے ٹریفک جام رہتا ہے۔جس کی وجہ سے آج تجاوزت مافیا کے خلاف آپریشن کیا گیا۔
تازہ ترین