• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

والدین نے ایٹا ٹیسٹ کی فوری انکوائری کا مطالبہ کردیا

پشاور(خصوصی رپورٹر ) خیبر پختونخوا میں طب کے شعبے کی تعلیم سے وابستہ طلباء کے میڈیکل کالجز میں داخلوں کے لئے منعقدہ ایٹا ٹیسٹ میں سنگین بے قاعدگیوں کا انکشاف ہواہے طلبہ کے والدین نے ٹیسٹ کے نتائج پر تحفظات کااظہار کرتے ہوئے فوری طور پر ایٹا میڈیکل ٹیسٹ منسوخ کرنے کامطالبہ کیا ہے ایٹا ٹیسٹ میں شامل طلبہ کے والدین نے 2 مرتبہ ایٹا ٹیسٹ کی بلاوجہ منسوخی کے بعد تیسری مرتبہ نتائج پر تحفظات کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ ایٹا ٹیسٹ میں اہل اور قابل بچوں کو کم نمبرز دینے کی بجائے چہیتوں کو زیادہ نمبرز دے کر نوازا گیا ہے والدین نے الزام لگایا ہے کہ ادارے کی طرف سے بعض طلبہ کو SMS کے ذریعے ٹیسٹ کے مزید نمبرز دیئے جانے کا بھی انکشاف ہواہے جوکہ میرٹ پر سوالیہ نشان ہے والدین نے موجودہ ایٹا ٹیسٹ کو منسوخ کر کے ایف آئی اے کے ذریعے انکوائری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
تازہ ترین