• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد: جوتوں کے مشہور برانڈ کے اسٹور میں آتشزدگی

فیصل آباد میں جوتوں کے مشہور برانڈ کے اسٹور میں آگ لگ گئی جس کی لپیٹ میں آکر چار منزلہ عمارت تباہ اور کروڑوں روپے مالیت کے جوتے و سامان جل کر خاکستر ہو گیا تاہم پانچ گھنٹے کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق فیصل آباد کی کمرشل مارکیٹ ڈی گراؤنڈ میں واقع جوتوں کے مشہور برانڈ کے اسٹور میں اچانک آگ بھڑک اٹھی , گراؤنڈ فلور پر لگی تیزی سے پھیلتی گئی اور اسٹور کی چاروں منازل کو آگ کے شعلوں نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

فائر بریگیڈ نے پانچ گھنٹے کے طویل آپریشن کے بعد آگ پر قابو پایا تاہم اسٹور میں موجود جوتے اور تمام سامان جل گیا۔

مالکان کا کہنا ہے ان کا کروڑوں روپے مالیت کا نقصان ہوا ہے ریسکیو آپریشن سست روی کا شکار رہا اگر گراؤنڈ فلور پر لگی آگ پر بروقت قابو پا لجا جاتا تو آگ بالائی تین منازل پر نہ پہنچتی۔

تازہ ترین