• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ

ابوظبی میں آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ کھیلا جارہا ہے۔  پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے زخمی اوپنر امام الحق کی جگہ فخر زمان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو اپنا ڈیبیو میچ کھیلیں گے۔

پاکستان کی جانب سے میر حمزہ بھی ڈیبیو کرنے والے کھلاڑی ہیں اور ٹیسٹ کیپ حاصل کریں گے۔


قومی اسکواڈ کپتان سرفراز احمد، اسد شفیق، محمد حفیظ، اظہر علی، حارث سہیل، بابراعظم، فہیم اشرف، بلال آصف، محمد عباس، محمد رضوان، عثمان صلاح الدین، وہاب ریاض، یاسر شاہ، میر حمزہ اور شاداب خان شامل ہیں۔

کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ پچ بیٹنگ کے لیے سازگار نظر آ رہی ہے۔

تازہ ترین