• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی شاہی جوڑے کا سڈنی کے چڑیا گھر کا دورہ


برطانوی شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل ان دنوں آسٹریلیا کے دورے پر موجود ہے ۔

اس دوران شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے سڈنی کے چڑیا گھر کا دورہ کیا جہاں انتظامیہ نے انہیں پھول اور تحفے دیئے۔

اس موقع پر انتظامیہ نے ہیری اور میگھن کی ملاقات انکے ہمنام کوالوں سے کروائی جن سے مل کر وہ حیران رہ گئے۔

اس موقع پر شاہی جوڑا کافی خوشگوا ر موڈ میں دکھائی دیا اور کوالوں کو کافی قریب سے دیکھا۔

واضح رہے کہ پہلی نومبر تک جاری رہنے والے اس ٹور کے دوران شاہی جوڑا فجی اور نیو زی لینڈ کا دورہ بھی کرے گا۔

تازہ ترین