• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابوظبی ٹیسٹ،پاکستانی شاہین بوکھلاہٹ کا شکار


پاکستانی شاہین بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ،ابوظبی ٹیسٹ میں پاکستان کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔

ابوظبی میں آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ کھیلا جارہا ہے۔ شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے فخر زمان اور محمد حفیظ نے اننگز کا آغاز کیا۔

پانچ کے مجموعی اسکور پر محمد حفیظ آؤٹ ہوئے جس کے بعد تیسری وکٹ پر اظہر علی اور فخر زمان نے 52 رنز کی شراکت قائم کی اور ٹیم کا مجموعی اسکور 57 تک پہنچا تو اظہر علی 15 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

57 رنز پر حارث سہیل، اسد شفیق اور بابر اعظم بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے، فخر زمان اور کپتان سرفراز احمد کریز پر موجو دہیں۔

آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن لیون نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں جب کہ مچل اسٹارک نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کی جانب سے میر حمزہ بھی ڈیبیو کرنے والے کھلاڑی ہیں جنہیں وہاب ریاض کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے زخمی اوپنر امام الحق کی جگہ فخر زمان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو اپنا ڈیبیو میچ کھیلیں گے۔

قومی اسکواڈ کپتان سرفراز احمد، اسد شفیق، محمد حفیظ، اظہر علی، حارث سہیل، بابراعظم، فہیم اشرف، بلال آصف، محمد عباس، محمد رضوان، عثمان صلاح الدین، وہاب ریاض، یاسر شاہ، میر حمزہ اور شاداب خان شامل ہیں۔

میچ کے آغاز سے پہلےکپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ پچ بیٹنگ کے لیے سازگار نظر آ رہی ہے۔

تازہ ترین